سویلین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی آسام پولیس کے 6 اہلکار ہلاک، 50 زخمی 

سویلین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی آسام پولیس کے 6 اہلکار ہلاک، 50 زخمی 
سویلین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی آسام پولیس کے 6 اہلکار ہلاک، 50 زخمی 

  

نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن)  سویلین کے ساتھ جھڑپ میں بھارت کی ریاست آسام کی پولیس کے چھ اہلکار ہلاک جبکہ کم از کم 50 زخمی ہو گئے ہیں ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے ۔

ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرمہ نے کہا کہ پیر کے روز ہمسایہ ریاست میزورم سے فائرنگ ہوئی جس سے آسام پولیس کے کم از کم چھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔  بسوا سرما نے ٹویٹ کیا کہ مجھے یہ بتاتے شدید رنج ہے کہ آسام میزورم بارڈر پر آسام پولیس کے چھ جوان ریاست کی آئینی حدود کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام پولیس کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ فائرنگ اور پتھراؤ سے کم از کم 50 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں ، ہمارے سپرنٹنڈنٹ نمبالکر وبھاؤ چندرکانت  کی ٹانگ میں گولی گلی ہے ۔اچانک سرحد پار سے آنے والے شرپسندوں نے اچانک فائرنگ شروع کر دی جب دونوں اطراف کے سول عہدیدار اس معاملے کو ختم کرنے کیلئے گفتگو کر رہے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -جرم و انصاف -