امریکہ کا ڈیلٹا وائرس کے باعث بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

امریکہ کا ڈیلٹا وائرس کے باعث بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا ...
امریکہ کا ڈیلٹا وائرس کے باعث بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان

  

نیو یارک ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکہ نے ڈیلٹا وائرس کے باعث بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا۔

دنیا کو کورونا وائرس کی اب تک کی مہلک ترین قسم ڈیلٹا کا سامنا ہے جس کی لپیٹ میں اب تک 124 ممالک آچکے ہیں ، اردو وائس آف امریکہ کے مطابق امریکہ نے بھی ڈیلٹا وائرس کے باعث بین الاقوامی سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا اعلان کر دیا ، وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پابندیاں برقرار رکھنے کی وجہ کیسز میں تواتر کیساتھ اضافہ ہے ، پابندیاں بر قرار رکھنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ہوا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ڈیلٹا ویرینٹ کےپھیلاؤ کے پیش نظر اس وقت سفری پابندیاں برقرار رکھ رہے ہیں، یورپ میں کووڈ-19 کی جینیاتی طور پر تبدیل شدہ قسم ، خاص طور پر تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ نے بائیڈن انتظامیہ کو محتاط کر دیا ہےجس کے باعث وہ بین الاقوامی سفری پابندیوں کو نرم کرنے میں احتیاط سے کام لے رہے ہیں ۔

ادھر اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے ڈیلٹا ویرینٹ کو نہ روکا گیا تو چند ہفتوں میں ہی اس کے متاثرین کی تعداد 20 کروڑ سے بڑھ جائے گی ، امریکا میں جتنے کیسز سامنے آرہے ہیں ان میں  83 فیصد ڈیلٹا کا شکار ہیں ۔آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -