فیصل آبادکاشہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

فیصل آبادکاشہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا
فیصل آبادکاشہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل ٹیکس نمبر  ( این ٹی این)  کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر )کے دفتر آنے والا شہری 600موٹر سائیکلوں کا مالک نکل آیا جس کے بعد متعلقہ ادارے نے اس سے ابتدائی پوچھ گچھ کی۔ 

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فیصل آبادکے علاقے رشید پارک سے تعلق رکھنے والے شہری محمد سلطان کے نام پر 600موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ نکلی ہیں جس پر  محمد سلطان کا کہنا ہے کہ میر ا نہ تو کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کوئی نوکری، بے روزگار ہونے کے باوجود چار کروڑ  مالیت کی موٹر سائیکلیں کیسے خرید سکتا ہوں۔

محمد سلطان کا  دعویٰ ہے   کہ موٹر سائیکلوں کے شو روم پر ملازمت کرتا رہا ہوں،  وہاں میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا گیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -