نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر
نور مقدم کیس، ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین نے ضمانت پر رہائی کے لئے سیشن کورٹ میں درخواست دائر کردی، ایڈیشنل سیشن جج 30 جولائی کودرخواست پرفیصلہ کریں گے ۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر وفاقی پولیس اور نور مقدم کے والد شوکت مقدم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔سیشن کورٹ کی جانب سے نور مقدم قتل کیس کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیاہے ۔
واضح رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں وفاقی پولیس نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کوبھی گرفتارکیا تھا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت آدم جی کو شواہد چھپانے اور جرم میں اعانت کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔