آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں بہت پرجوش جلسے کئے مگر ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے دل کھول دیا

آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں بہت پرجوش جلسے کئے مگر ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے ...
 آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں بہت پرجوش جلسے کئے مگر ۔۔۔ شاہد خاقان عباسی نے دل کھول دیا

  

مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں بہت پر جوش اور بڑے جلسے کئے مگر انتخابی نتائج ہماری انتخابی مہم کی عکاسی نہیں کرتے ، ہم انہیں مسترد کر تے ہیں ۔

راجہ فاروق حیدر کی رہائش گاہ پر ن لیگی رہنماو¿ں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آزاد کشمیر کی انتخابی مہم میں مسلم لیگ ن کے قائدین اور ووٹر جس قدر پرجوش تھے اس کی نظیر نہیں ملتی ، مگر الیکشن کے عمل میں عوامی رائے کی حیثیت نہیں ،حقیقت میں 25جولائی کو آزاد کشمیر میں جمہوریت ہاری ہے ، جو معاملات 2018 میں ہوئے وہی 2021میں سامنے آئے ہمارے امیدواروں اور کارکنوں کو بلا کر کہا جاتا ہے کہ وفاداریاں بدل لو ۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کس طرح کہیں آزاد کشمیر میں شفاف انتخابات کرانے میں ناکام رہے ، معاملہ الیکشن کے دن نہیں شروع ہو ا،  کچھ لوگ پیسے کے بل بوتے پر اقتدار میں آنا چاہتے ہیں ، دھاندلی الیکشن سے پہلے ہوئی ، غیر نمائندہ حکومت کس طرح کشمیر کاز آگے بڑھائے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -سیاست -علاقائی -آزاد کشمیر -