راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان 

راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا ...
راجہ فاروق حیدر کا آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابی نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان 

  

مظفر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے حالیہ انتخابات کے نتائج کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔

مظفر آباد میں شاہدخاقان عباسی اور احسن اقبال سمیت مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ عمران خان نے آزاد کشمیر کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ، آزاد کشمیر میں منی لانڈرنگ کی گئی ، پیسوں کے ساتھ لوگوں کے ووٹ خریدے گئے ، آزاد کشمیر میں تحریک چلاؤں گا، پوری دنیا کو بتاو¿ں گا۔

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ وزرا نے الیکشن کے دوران اربوں کے منصوبوں کا اعلان کیا،یہ ووٹ عمران خان کا نہیں ،پیسے کا اور فراڈ کا ووٹ ہے ، آزاد کشمیر میں علی امین گنڈا پور نے جو زبان استعمال کی وہ ہماری روایت نہیں ، پیسے سے آزاد کشمیر کے لوگوں کی رائے تبدیل کی گئی ، لوگوں کا ایمان خریدا گیا ،ہم کوئی بھیڑ بکریاں نہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا شفاف الیکشن آپ نے کرانا ہے ، اگر میں نے شفاف الیکشن کرانا ہے تو الیکشن کمیشن کا کیا فائدہ ۔

مزید :

قومی -سیاست -