کھیت میں کام کرتے کسانوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

کھیت میں کام کرتے کسانوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ
کھیت میں کام کرتے کسانوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر)عمرکوٹ کے قریبی گاؤں کوٹ واہ میں کھیت میں کام کرتے  ہوئے کسانوں پر شہد کی مکھیوں کا حملہ ، 40کےقریب کسان  زخمیوں  کوٹریکٹر ٹرالی میں ڈال کر فوری طبی امداد کےلیے سول ہسپتال عمرکوٹ لایا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق آج صبح عمرکوٹ کےمقامی زمیندار کمار ٹلوانی کے کھیتوں پر کام کرتے ہوئے کسانوں پر پنجاب کی شہد کی مکھیوں نے اچانک حملہ کردیاجس کےنتیجےمیں 40 کےقریب مرد خواتین کسان بچے شہد کی مکھیوں کےحملے میں زخمی ہوگئے زخمی ہونےوالوں میں رمیش سنتوش تاراچند کولہی ،میوہ ،شریمتی جمنا ، شریمتی کویتا ،شریمتی رومائی شریمتی مینا ،شریمتی سمنا ،جھامن وغیرہ شہد کی مکھیوں کے حملے سے زخمی ہوگئے ، ان زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلیے سول ہسپتال عمرکوٹ لایا گیا جہاں کو طبی امداد دی گئی۔

ان زخمیوں کا کہنا ہےکہ ہم کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ اچانک ہی شہد کے مکھیوں کے غول نے حملہ کردیا شہد کی مکھیاں اتنی زیادہ تعداد میں تھی کہ ہمیں سنبھلنے تک کا موقع نہ ملا.

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -