آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست، فواد چودھری نے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا

آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست، فواد چودھری نے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا
آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست، فواد چودھری نے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں شکست پر اپوزیشن کو مشورہ دیا کہ وہ حقیقت کو تسلیم کر لیں ۔

اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں اپوزیشن کو شکست ہو چکی ہے ، انہیں چاہئے کہ اب اسے دل سے تسلیم بھی کر لیں ، سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر رو رو کر بتا رہے تھے کیوں کہ انہیں شکست ہوئی ہے ۔ جہاں جہاں آپ الیکشن ہا ر جاتے ہیں کہتے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ کابینہ میں وزیر اعظم کو آزاد کشمیر انتخابات پر مبارکبار پیش کی گئی ، اس وقت سب سے زیادہ سکیورٹی اخراجات عدلیہ کے ہیں جب کہ سب سے کم سکیورٹی اخراجات کابینہ کے ہیں ، وزیر اعظم سمیت کابینہ کی سکیورٹی پر 700ملین کے سکیورٹی اخراجات آرہے ہیں جب کہ عدلیہ کی سکیورٹی پر 1400ملین روپے کے اخراجات آرہے ہیں ، ریٹائر ہونے والوں کو بھی سکیورٹی اہلکار دیے جاتے ہیں ۔

فواد چودھری نے کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس میں ریڈ کراس سوسائٹی کو جاپان سے پانچ ایمبولینس درآمد کرنے کی اجازت دی ہے ،ایمبولینسز کی درآمد میں کسٹم ڈیوٹی کا معاملہ تھا ۔ ریکوڈک اور دیگر کیسز میں پاکستان کو بہت نقصان ہوا ہے ، ایسا نظام بنانا چاہتے ہیں کہ بعد میں قانونی معاملات کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔

فواد چودھری نے کہا کہ چیک جمہوریہ کے ساتھ دہری شہریت کی اجازت دی گئی ہے ، چیک جمہوریہ نے اپنے قانون میں ترمیم کی ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -