کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہوگیا، سرکاری عملے کی دوڑیں ، مساجد میں اعلانات

کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہوگیا، سرکاری عملے کی دوڑیں ، مساجد میں اعلانات
کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہوگیا، سرکاری عملے کی دوڑیں ، مساجد میں اعلانات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کمشنر گوجرانوالہ کا کتا گم ہونے پر سرکاری عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ کا کتاآج اچانک گھر سے غائب ہوگیا،کتا گم ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔سرکاری عملہ سارے کام چھوڑ کر کتا تلاش کرنے نکل پڑا۔اس دوران کتے کی تلاش کے لیے مساجد میں بھی اعلانات کروائے گئے جس میں کہا گیا کہ جس کسی کو بھی کتا ملے وہ کمشنر آفس پہنچادے۔اگر دوران تلاشی کسی کے پاس سے کتا برآمد ہوا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔کتے کی مالیت چار سے پانچ لاکھ روپے بتائی جارہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -