چاولوں کی بوریوں میں کورونا وائرس کی موجودگی ،چین نے پاکستانی چاول کی در آمد بند کردی 

چاولوں کی بوریوں میں کورونا وائرس کی موجودگی ،چین نے پاکستانی چاول کی در آمد ...
چاولوں کی بوریوں میں کورونا وائرس کی موجودگی ،چین نے پاکستانی چاول کی در آمد بند کردی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بوریوں میں کورونا وائرس موجود ہونے پر چین نے پاکستانی چاول کی درآمد بند کردی۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کا چئیرمین کمیٹی سینیٹر ذیشان خانزادہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں مشیر تجارت عبدالرازق داود نے شرکت کی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ چین کو پاکستانی چاول کی برآمدات بند ہو گئی ہیں، پاکستانی چاول کی بوریوں کے پیندے میں کورونا وائرس پایا گیا، چین ڈر گیا اور اس نے چاول کی پاکستان سے درآمد بند کر دی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامرس نے بتایا کہ مچھلی کی چھ کمپینوں کی پیکنگ میں بھی کورونا وائرس پایا گیا ، چین نے ان کی درآمد بھی بند کردی ہے، چاول کی بوری کے پیندے کے باہر ڈیڈ (مردہ) وائرس تھا جبکہ مچھلیوں کی پیکنگ کے باہر کورونا کے لائیو (زندہ ) وائرس کی موجودگی پائی گئی۔

مزید :

بزنس -