استاد نے مدرسے سے چھٹی کرنے پر کم سن طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ  بنا ڈالا

استاد نے مدرسے سے چھٹی کرنے پر کم سن طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ  بنا ...
استاد نے مدرسے سے چھٹی کرنے پر کم سن طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ  بنا ڈالا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوٹ لکھپت کے علاقہ میں مدرسے کے استاد نے چھٹی کرنے پر کم سن طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ  بناڈالا۔

تفصیل کے مطابق افسوسناک واقعہ کچا جیل روڈ چونگی امر سدھو   کے علاقہ میں پیش آیا جہاں امام مسجد نے چھٹی کرنے پر 13 سالہ شہزاد نامی کم سن طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔شہزاد نے گزشتہ روز مدرسے سے بغیر اطلاع کیے چھٹی کی تھی ۔چھٹی کرنے پر امام مسجد قاری طارق نے تیرہ سالہ شہزاد  پر تشدد کیا ۔بچے کے والد اشفاق کے مطابق شہزاد پر ظالمانہ طریقے سے تشدد کیا گیا ہے ۔تشدد کرنے والے امام مسجد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

پولیس کے مطابق ملزم واقعہ کے بعد فرار ہوگیا تھا جس کو چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا گیا ہے،مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -