بکرمنڈی آن لائن ایپ کے ذریعے کتنے کروڑ کے جانور فروخت ہوئے؟جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

بکرمنڈی آن لائن ایپ کے ذریعے کتنے کروڑ کے جانور فروخت ہوئے؟جان کر آپ بھی ...
بکرمنڈی آن لائن ایپ کے ذریعے کتنے کروڑ کے جانور فروخت ہوئے؟جان کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)کی پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کیلئے وضع کردہ بکرمنڈی آن لائن ایپ کے ذریعے گزشتہ برس جولائی سے اب تک عید الاضحیٰ اور دیگر ایام میں ساڑھے پانچ کروڑسےزائد مالیت کے حلال جانور فروخت کئے جا چکے ہیں، ایپ کی مدد سے اونٹ، بکرے، گائے، بیل اور دیگر جانور وں کی خریدو فروخت ہوئی۔

پی آئی ٹی بی کے جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ موبائل ایپ پر 14ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہو ئے جن میں 13 ہزار خریدار اور ایک ہزار مویشی مالکان شامل ہیں۔ شہریوں نے ایپ پر جانوروں کی تصاویر‘ نسل‘ وزن وغیرہ کی آپشن کی مدد سے بھی جانور تلاش کئے۔

 اجلاس میں بتایا گیا کہ بکرمنڈی ایپ کی بدولت شہریوں کو کورونا وبا میں فاصلاتی پابندیاں برقرار رکھنے اور گھر بیٹھے سہولت کے ساتھ خریداری کرنے میں بہت سہولت ملی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -