افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر تحریک طالبان پاکستان کا موقف بھی آگیا

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر تحریک طالبان پاکستان کا موقف بھی آگیا
افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی پر تحریک طالبان پاکستان کا موقف بھی آگیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود نے امریکی ٹی وی چینل سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’ ہمارے افغان طالبان کے ساتھ تعلقات بھائی چارے، دوستی اور اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔‘یہ نور ولی محسود کا پہلا ٹی وی انٹرویو ہے۔

 نور ولی نے دوران انٹرویو کہا کہ ’ ایک مسلمان کی کامیابی دوسرے مسلمانوں کی کامیابی میں مدد فراہم کرتی ہے، یہ وقت ہی واضح کرے گا کہ افغان طالبان کی کامیابی کا ہمیں کوئی فائدہ ہو گا یا نہیں مگر ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کا کنٹرول حاصل کریں‘ ۔

واضح رہے کہ نور ولی محسودنے 2018ءمیں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی سربراہی سنبھالی تھی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -