فحش فلمیں بنانے کا الزام، چھاپے کے دوران شلپا شیٹی کے گھر سے کتنا ڈیٹا برآمد ہوا جن میں زیادہ ترفحش موادتھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

فحش فلمیں بنانے کا الزام، چھاپے کے دوران شلپا شیٹی کے گھر سے کتنا ڈیٹا برآمد ...
فحش فلمیں بنانے کا الزام، چھاپے کے دوران شلپا شیٹی کے گھر سے کتنا ڈیٹا برآمد ہوا جن میں زیادہ ترفحش موادتھا؟ تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا شوہر راج کندرا فحش فلمیں بنانے اور انٹرنیٹ پر پوسٹ کرنے والا ایک گروہ چلانے کے جرم میں زیرحراست ہے اور اب خود شلپا شیٹی بھی اس الزام کی زد میں آتی نظر آ رہی ہیں۔ 
میل آن لائن کے مطابق پولیس نے راج کندرا کی گرفتاری کے بعد شلپا شیٹی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے 48ٹیرابائٹس کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر فحش تھیں۔رپورٹ کے مطابق قبل ازیں بھی پولیس شلپا شیٹی سے پوچھ گچھ کر چکی ہے تاہم اتنی بڑی مقدار میں گھر سے فحش مواد برآمد ہونے کے بعد ایک بار پھر پولیس شلپا شیٹی کو شامل تفتیش کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
 قبل ازیں شلپا شیٹی سے ان کے شوہر کے بارے میں سوالات پوچھے گئے تھے جن میں انہوں نے کہا تھا کہ ”میرے خیال میں راج کندرا بے گناہ ہے۔جس ایپلی کیشن ’ہاٹ شاٹس‘ پر فحش فلمیں پوسٹ ہوتی رہیں، وہ راج کندرا نہیں بلکہ اس کا بھائی پردیپ بکشی چلاتا تھا۔“ تاہم اب کی بار خود شلپا شیٹی کے اس مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کے پہلو پر تفتیش کی جائے گی۔

مزید :

تفریح -