ایٹمی جنگ کی تیاری یا کچھ اور؟ روسی صدر نے ایسا جہاز بنانے کا حکم دیدیا کہ جان کر دشمنوں کی نیندیں اڑجائیں

ایٹمی جنگ کی تیاری یا کچھ اور؟ روسی صدر نے ایسا جہاز بنانے کا حکم دیدیا کہ جان ...
ایٹمی جنگ کی تیاری یا کچھ اور؟ روسی صدر نے ایسا جہاز بنانے کا حکم دیدیا کہ جان کر دشمنوں کی نیندیں اڑجائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ممکنہ طورپر ایٹمی جنگ کی تیاری شروع کر دی، یہ دعویٰ برطانوی میڈیا نے کیا۔
 میل آن لائن کے مطابق صدر پیوٹن کی طرف سے ایک ایسے جہاز کی تیاری کا حکم دیا گیا تھا جو ایٹمی جنگ کی صورت میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے طور پر استعمال کیا جا سکے۔ اب ان کی طرف سے مزید دو ایسے ہی ہوائی جہاز تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ ان جہازوں کو ’قیامت کے دن کا جہاز‘ (Doomsday Plane)کے نام سے بھی پکارا جا رہا ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ اس نوعیت کے ہوائی جہاز ہوں گے کہ اگر ایٹمی جنگ چھڑ جاتی ہے تو صدر پیوٹن ان جہازوں میں بیٹھ کر اپنی فوج اورمیزائلوں وغیرہ کو کنٹرول کر سکیں گے۔ ملٹری انڈسٹرئیل سیکٹر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان میں سے پہلا جہاز تیاری کے مراحل میں ہے۔ اس کا نام Ilyushin 96-400Mہو گا جو صدر پیوٹن کے موجودہ طیارے Ilyushin II-80کی جگہ لے گا۔ ان جہازوں کی تیاری کے منصوبے کو ’Zveno-3S‘ کا نام دیا گیا ہے۔