کرین آپریٹر لڑکی کی 160فٹ کی بلندی پر کرین کے اوپر ڈانس، توازن کھونے سے نیچے آگری لیکن نتیجہ کیا نکلا؟

کرین آپریٹر لڑکی کی 160فٹ کی بلندی پر کرین کے اوپر ڈانس، توازن کھونے سے نیچے ...
کرین آپریٹر لڑکی کی 160فٹ کی بلندی پر کرین کے اوپر ڈانس، توازن کھونے سے نیچے آگری لیکن نتیجہ کیا نکلا؟

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا کے لیے سیلفی اور ویڈیو کا جنون دنیا میں اب تک سینکڑوں جانیں نگل چکا ہے۔ اب چین سے بھی ایک ایسی ہی افسوسناک خبر آ گئی ہے جہاں ایک نوجوان کرین آپریٹر لڑکی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے لیے ویڈیو بناتے ہوئے کرین سے گر کر موت کے منہ میں چلی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق اس 23سالہ لڑکی کا نام ژیاﺅ شوئی می تھا۔ 

ژیاﺅ ویڈیو کے لیے160فٹ کی بلندی پر کرین کے اوپر ڈانس کر رہی تھی۔ اس حرکت میں وہ توازن کھو بیٹھی اور زمین پر آ گری جس سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ یہ افسوسناک واقع چین کے صوبے ژی جیانگ کے شہر شوہاﺅ میں پیش آیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل 32سالہ صوفیہ شیونگ نامی لڑکی ہانگ کانگ میں ایک آبشار کے قریب سیلفی لیتے ہوئے گہرائی میں گر کر موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -