پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانیوالی پرواز میں صرف میاں بیوی کا سفر، یہ دراصل کون تھے؟ تفصیلات منظرعام پر

پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانیوالی پرواز میں صرف میاں بیوی کا سفر، یہ ...
پاکستان سے متحدہ عرب امارات جانیوالی پرواز میں صرف میاں بیوی کا سفر، یہ دراصل کون تھے؟ تفصیلات منظرعام پر

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کی وباءکے پیش نظر پاکستانیوں کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے تاہم سفارتی عملے اور گولڈن ویزے کے حامل افراد کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اسی پابندی کی وجہ سے گزشتہ دنوں ایک پرواز پاکستان سے متحدہ عرب امارات گئی جس میں صرف ایک ڈاکٹر جوڑا سوار تھا۔ اس ڈاکٹر میاں بیوی کے پاس 10سالہ گولڈن ویزا تھا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان آنے اور پھر واپس متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر سید نادر حسین کا تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے ہے۔ جون کے پہلے ہفتے میں اپنی بیمار ماں سے ملنے کے لیے ہنگامی طور پر کراچی واپس آئے تھے اور والدہ کی بائی پاس سرجری کے بعد گزشتہ روز واپس امارات چلے گئے۔ وہ دبئی میں واقع ایڈم وائٹل ہسپتال کے شعبہ انٹرنل میڈیسن کے سربراہ ہیں۔ ڈاکٹر نادر حسین کا کہنا تھا کہ ”ہمارے کئی ڈاکٹر دوست پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں اور واپس امارات نہیں آ پا رہے۔ میں اور میری اہلیہ گولڈن ویزے کی بدولت پاکستان میں اپنی بیمار والدہ کے پاس وقت گزار کر واپس امارات پہنچ گئے ہیں۔ ہم خود کو خوش قسمت تصور کر رہے ہیں۔“

مزید :

عرب دنیا -