چین نے پاکستان کی 9کمپنیوں پر پابندی عائد کردی لیکن کیوں؟ پریشان کن وجہ بھی سامنے آگئی

چین نے پاکستان کی 9کمپنیوں پر پابندی عائد کردی لیکن کیوں؟ پریشان کن وجہ بھی ...
چین نے پاکستان کی 9کمپنیوں پر پابندی عائد کردی لیکن کیوں؟ پریشان کن وجہ بھی سامنے آگئی

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کو مچھلی برآمد کرنے والی نوپاکستانی کمپنیوں پر چینی حکومت نے عارضی پابندی عائد کر دی۔ ڈیلی ڈان کے مطابق ان کمپنیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی مچھلی اور اس سے متعلقہ اشیاءکی کھیپ میں کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہونے پران کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ 

ڈیلی ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے قادری نوری انٹرپرائز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منظر عالم نے کہا کہ ”لگ بھگ 50کمپنیاں چین کو مچھلی برآمد کر رہی ہیں۔ ان میں سے نوکمپنیوں کو پابندی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور یہ کمپنیاں چین کو مچھلی برآمد کرنے والی سب سے بڑی 15کمپنیوں میں شمار ہوتی ہیں۔ “

پابندی کی تفصیل بیان کرتے ہوئے منظرعالم نے بتایا کہ ”جب کسی کمپنی کی ایک کھیپ سے کورونا وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوتا ہے، اس کمپنی پر چینی حکام ایک ہفتے کی پابندی عائد کر دیتے ہیں۔ چار کیسز کی صورت میں 8ہفتے کے لیے پابندی لگائی جاتی ہے۔پاکستان کے مچھلی برآمد کرنے والے 60فیصد ایکسپورٹرز چین کو مچھلی برآمد کرتے ہیں لہٰذا ان پابندیوں کی وجہ سے پاکستانی فش انڈسٹری کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔“

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -