اسرائیلی کھلاڑی سےمقابلہ نہ کرنے کا اعلان کرنے پر ایک اور  ایتھلیٹ کو اولمپکس سے باہر کردیا گیا

اسرائیلی کھلاڑی سےمقابلہ نہ کرنے کا اعلان کرنے پر ایک اور  ایتھلیٹ کو ...
اسرائیلی کھلاڑی سےمقابلہ نہ کرنے کا اعلان کرنے پر ایک اور  ایتھلیٹ کو اولمپکس سے باہر کردیا گیا

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن ) اولمپکس  مقابلوں میں سوڈان  کے ایتھلیٹ نے  اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کردیا،مقابلے سے انکار پر انکو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الجزائر کے ایتھلیٹ نے اسرائیلی حریف سے مقابلے سے انکار کیا تھا جس پر ان کو بھی ٹورنامنٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔آج سوڈان سے تعلق رکھنے والے ایتھلیٹ محمد عبدالرسول کو 73 کلو گرام ڈویژن میں اسرائیلی حریف سے مقابلہ کرنا تھا لیکن انہوں نے مقابلے سے انکار کردیا۔الجزائر کی نمائندگی کرنے والے 30 سالہ جوڈو کھلاڑی فتحی نوران نے اسرائیلی کھلاڑی کا سامنا کرنے سے انکار کیا تھا۔

مزید :

کھیل -