انٹرویو کی تکنیک جس سے آپ کی نوکری پکی ہوجائے گی ، ٹک ٹاکر نے بڑا دعویٰ کردیا
نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) نوکری کے لیے دیا گیا انٹرویو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آپ کو نوکری ملے گی یا نہیں۔ اب ایک ٹک ٹاکر نے انٹرویو کی ایسی تکنیک بتا دی ہے کہ آپ نوکری پکی ہو جائے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس صارف نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ @brookerxyzپر پوسٹ کی گئی ویڈیومیں ایک سوال بتایا ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ دوران انٹرویو یہ سوال پوچھ لیں تو آپ کو وہ جاب لازمی ملے گی۔
صارف کہتا ہے کہ لگ بھگ ہر انٹرویو میں انٹرویو لینے والا امیدوار سے پوچھتا ہے کہ آپ کوئی سوال پوچھنا چاہتے ہیں تو پوچھ لیں۔ اس موقع پر ہر امید وار جھجھک جاتا ہے مگر آپ پراعتماد رہیں اور انٹرویو لینے والے سے پوچھیں کہ ”آپ اس وقت سے آگے 6ماہ بعد کا سوچیں اور اس شخص کا خاکہ ذہن میں لائیں جو اس جاب پر بہترین کارکردگی دکھا رہا ہے، آپ کے ذہن میں کیا تصویر آئے گی؟“
صارف دعویٰ کرتا ہے کہ میں نے جب بھی انٹرویو کے دوران یہ سوال پوچھا، مجھے نوکری مل گئی۔ اس سے انٹرویو لینے والے کو لگے گا کہ آپ اس جاب میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور آپ بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس فائدے کے ساتھ ساتھ آپ کو اس سوال کا جو جواب ملے گا، اس سے آپ کو یہ سمجھنے میں بھی مدد ملے گی کہ وہ لوگ اس جاب پر آنے والے شخص سے کیا توقعات وابستہ کر سکتے ہیں۔ یہ چیز اس پوزیشن پر کام کرتے ہوئے آپ کے بہت کام آ سکتی ہے۔