آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 367افراد کورونا کا شکار ،پانچ ہلاک 

آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 367افراد کورونا کا شکار ،پانچ ہلاک 
آسٹریا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 367افراد کورونا کا شکار ،پانچ ہلاک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا بھر میں موسم اچھا اور گرم ہونے پر نوجوان لوگ ویانا ڈینوب کینال پر کورونا ایس او پیز کی پروا کیے بغیر طوفان کی طرح امڈ آئے۔ آسٹریا میں ڈیلٹا وائرس کا مختلف حالتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 367 کورونا کیسز اور پانچ اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ پچھلے چار دنوں میں آسٹریا میں نئے کورونا انفیکشن کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ ایک دن پہلے 400 سے زیادہ کیس تھے۔