بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبر ی سنا دی 

بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبر ی سنا دی 
بابر اعظم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بڑی خوشخبر ی سنا دی 

  

بارباڈوس(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ذمہ داری لی جائے، کپتانی کوچیلنج لےکرکررہا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ جو کھلاڑی اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں ان کو مزید موقع دیں گے، ویسٹ انڈیز سیریز میں اپنی بینچ سٹرینتھ کو بھی آزمائیں گے۔ 

ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے قبل ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کپتانی یہی ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہے۔ کوشش یہی ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارم کروں۔ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بالرز کو ویسٹ انڈیز میں باو¿نس ملتا ہے۔ فاسٹ باولر ویسٹ انڈیز میں اچھا کم بیک کریں گے۔کپتان نے کہا کہ ویسٹ انڈیز میں سپنرز کو مدد ملتی ہے، عثمان قادر کو ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز  میں بھی موقع دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان28 جولائی کو ٹی20 سیریز شروع ہوگی جس میں چار میچ کھیلے جائیں گے۔پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ 28 جولائی کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا، تیسرا اور چوتھا ٹی ٹونٹی میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔ 

مزید :

کھیل -