افغانستان کی صورتحال پر فکر مند ہونے کی بجائے بھارت کا پاکستان مخالف روایتی پراپیگنڈا، شرمناک دعویٰ ، افغان حکومت کو بھی رگڑ دیا

افغانستان کی صورتحال پر فکر مند ہونے کی بجائے بھارت کا پاکستان مخالف روایتی ...
افغانستان کی صورتحال پر فکر مند ہونے کی بجائے بھارت کا پاکستان مخالف روایتی پراپیگنڈا، شرمناک دعویٰ ، افغان حکومت کو بھی رگڑ دیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا افغانستان کی موجودہ صورتحال پر شدید فکر مند پائی جا رہی ہے مگر بھارت ایسے میں بھی اپنا پاکستان مخالف پراپیگنڈا جاری رکھے ہوئے ہے۔اب بھارت کی طرف سے ایک اور حیران کن دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ 

بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان حکومت نے بھارت کو بتایا ہے کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد اپنے ٹھکانے پاکستان سے افغانستان منتقل کر رہی ہیں۔ بھارتی حکومت کے ایک عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے ٹی وی چینل نے بتایا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان لشکر طیبہ اور جیش محمد کے ٹھکانے باقی پاکستان سے شمالی اور جنوبی وزیرستان منتقل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اب افغانستان میں طالبان کے غالب آنے کے بعد یہ اڈے وہاں سے افغانستان منتقل کیے جا رہے ہیں۔

عہدیدار کایہ بھی کہنا تھا کہ ”بھارت یہ معاملہ خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ اٹھا رہا ہے۔ “

مزید :

بین الاقوامی -