انگلینڈ کے بعد سری لنکا میں موجود بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

انگلینڈ کے بعد سری لنکا میں موجود بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا
انگلینڈ کے بعد سری لنکا میں موجود بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا

  

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن)سری لنکا کے دورے پر موجود بھارتی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق بھارتی آل راؤنڈر کرنال پانڈیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں میں ہونے والا دوسرا ٹی 20 میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔یہ میچ اب ایک روز بعد کھیلا جائے گا۔اس سے قبل انگلینڈ میں موجود بھارتی ٹیسٹ سکواڈ کے چار ممبران کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارت نے پہلے ٹی 20میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی تھی۔

مزید :

کھیل -