وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، کیا گفتگو ...
وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ، کیا گفتگو ہوئی ؟جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سعودی عرب اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے اور تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں وسیع مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزاد فیصل بن فرحان السعود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سعودی پاک سپریم کو آرڈی نیشن کونسل کو فعال کرنے سے متعلق کام کو سراہا جو پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں فروغ دینے کے لئے قائم کیا گیا اعلیٰ ترین پلیٹ فارم ہے۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان سے تفصیلی ملاقات کی اور دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔وزیراعظم عمران خان نےسعودی عرب کے ساتھ معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا ہو گا،پاک سعودی سپریم کوآرڈینیشن کونسل کو فعال کرنا قابل تعریف ہے۔

وزیراعظم نےافغان مسئلے کے سیاسی حل کے لیے فریقین کے درمیان تعمیری مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ۔وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے والے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی سعودی عرب واپسی کی سہولت کے لئے بروقت اقدامات کی اہمیت پر زور دیا،سعودی عرب پاکستان کے ساتھ اخوت پر مبنی مضبوط تعلقات کو جو اہمیت دیتا ہے،شہزادہ فیصل نے اسے اجاگر کیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -