جس شخص کے گاﺅں میں بجلی اور پانی تک نہیں ، وہ ایک کمپنی کا مالک بن گیا ،اقرار الحسن نے کامیاب شخص حافظ احمد کی کہانی بتا کر نوجوانوں کو نئی امید دلا دی 

جس شخص کے گاﺅں میں بجلی اور پانی تک نہیں ، وہ ایک کمپنی کا مالک بن گیا ،اقرار ...
جس شخص کے گاﺅں میں بجلی اور پانی تک نہیں ، وہ ایک کمپنی کا مالک بن گیا ،اقرار الحسن نے کامیاب شخص حافظ احمد کی کہانی بتا کر نوجوانوں کو نئی امید دلا دی 

  

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے حافظ احمد نامی ایک ایسے کامیاب شخص سے ان کے گاﺅں جا کر ملاقات کی جس کے گاﺅں میں آج بھی بجلی اور پینے کا صاف پانی نہیں ہے ،حافظ احمد نے ایسے حالات میں سخت محنت کر کے آج ’ای کامریڈز‘کے نام سے اپنی کمپنی بنالی ہے جہاں وہ نوجوانوں کو ایمیزون سے پیسے کمانے کی ٹریننگ دیتے ہیں ۔

تفصیل کے مطابق اپنے یو ٹیوب چینل پر اقرار الحسن نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ حافظ احمد کے گاﺅں گئے ۔اس موقع پر حافظ احمد نے بتا یا کہ اس شعبے میں ہر طرح کے لوگ آ سکتے ہیں جنہیں بنیادی انگلش آتی ہے اوریونیورسٹی کے طالب علموں پر اس فیلڈ میں آنا فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو تین مہینے کی ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ایوریج سٹوڈنٹ پانچ سے سے ایک ہزار ڈالر کما سکتا ہے اوراگر کوئی نوجوان بہت محنت کرتا ہے تو مہینے کہ پانچ دس ہزار ڈالر بھی کما سکتے ہیں ماہانہ ۔حافظ احمد نے بتا یا کہ اگست سے ٹریننگ کے لیے نیا بیچ آرہا ہے ۔۔

حافظ احمد کی کمپنی'ای کامریڈز،کا پیج وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں 

گاﺅں میں ملاقات کے دوران اقرار الحسن نے حافظ احمد سے سوال کیا کہ جس گاوں میں اکیسویں صدی میں بھی بجلی ہے نہ پانی ،یہاں سے ترقی کا سفر کیسے شروع کیا؟حافظ احمدنے کہا کہ جس آدمی نے قرآن پاک کی خدمت کی ہو ،اس کی نسلوں میں کوئی نہ کوئی ترقی ضرور کرتا ہے،میرے دادانے قرآن پاک کی خدمت کی ،مفت قرآن پاک پڑھایا ،جس جگہ قرآن پاک پڑھاتے وہاں سے کھانا بھی نہیں کھاتے تھے ،والد صاحب یہاں سے لاہور لے گئے ،والد صاحب کی خواہش تھی کہ میں گھڑی خرید لوں اور ایک سائیکل خرید لوں تو میں ایک کامیاب انسان ہونگا ۔حافظ احمد نے کہا کہ قرآن پاک کی طاقت کی وجہ سے میں اپنی زندگی بحفاظت محسوس کرتے ہیں،مجھے خطرہ نہیں ہوتا مجھے پتہ ہے کہ میرے پاس قرآن پاک کی طاقت ہے ۔میرے گاﺅں میںپینے کے پانی کا بہت مسئلہ ہے کیونکہ صاف پانی مہیا نہیں ہے ،زمین کا پانی پینے کے قابل نہیں وہ صرف نہانے یا صاف ستھرائی کے کاموں کے لیے استعمال ہوتا ہے ،پینے کا پانی لینے کے لیے دور جانا پڑتا ہے اور نہ ہی یہاں بجلی ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔ویڈیو دیکھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -بہاول پور -