آسٹرین وزیراعظم سے ابو ظہبی کے ولی عہد کی جمعرات کو ملاقات ہو گی 

آسٹرین وزیراعظم سے ابو ظہبی کے ولی عہد کی جمعرات کو ملاقات ہو گی 
آسٹرین وزیراعظم سے ابو ظہبی کے ولی عہد کی جمعرات کو ملاقات ہو گی 

  

ویانا(اکرم باجوہ) آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز جمعرات کو ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کریں گے۔

جمعرات 29 جولائی کو ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے چیف ان ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان ویانا کے سرکاری دورے پر آئیں گے تو آسٹرین وزیراعظم سبسٹین کرز ان سے ملاقات کرینگے۔ ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان کا حکام بالا ہسپلاٹس میں فوجی اعزاز کے ساتھ پرتپاک استقبال کریں گے۔مہمان کے ساتھ ورکنگ میٹنگ کے علاوہ آسٹریا اور متحدہ عرب امارات کے مابین باہمی تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان 2019 میں ویانا آسٹریا کا دورہ کر چکے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -