بہن کو ملازمت سے روکنے کے لیے بھائیوں نے بہن کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرلیا

بہن کو ملازمت سے روکنے کے لیے بھائیوں نے بہن کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرلیا
بہن کو ملازمت سے روکنے کے لیے بھائیوں نے بہن کو زنجیروں سے باندھ کر قید کرلیا

  

صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھائیوں نے بہن کو ملازمت سے روکنے کے لیے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں بند کردیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمدشعیب کے مطابق صوابی کے گاو¿ں درہ میں پولیس نے کارروائی کرکے ایک سال سے بند خاتون کو بازیاب اور تین ملزمان کو گرفتارکرلیا جب کہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔ڈی پی او کے مطابق سگے بھائیوں نے بہن کو نوکری سے روکنے اور شوہر کے خلاف کیس لڑنے کی وجہ سے قید کیا تھا، خاتون کی طلاق ہوچکی ہے اور اس نے بچوں کے اخراجات کے لیے فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کوگلے اور ٹانگوں میں زنجیر ڈال کر روشندان کے ساتھ باندھا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -صوابی -