ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی طلحہ طالب نے واپڈا میں مستقل ملازمت کا مطالبہ کردیا

ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی طلحہ طالب نے واپڈا ...
ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی طلحہ طالب نے واپڈا میں مستقل ملازمت کا مطالبہ کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے ویٹ لفٹر طلحہ طالب نے واپڈا کی مستقل ملازمت کا مطالبہ کردیا۔ٹوکیو اولمپکس 2020 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا میں ان کی ملازمت کو مستقل کیا جائے اور ان کے بہتر مستقبل کےلیے انہیں ترقی دی جائے۔ویٹ لفٹر نے محکمے سے شکوہ کیا کہ تین برس گزر گئے لیکن انہیں کوئی ترقی نہیں دی گئی۔

واضح رہے کہ ٹوکیو اولمپکس 2020 میں اتوار کے روز 67 کلوگرام کیٹگری کے لیے مردوں کے مقابلے ہوئے تھے، جس میں پاکستان کے شہر گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے طلحہ طالب نے بھی حصہ لیا تھا۔طلحہ طالب 67 کلو گرام کیٹگری کے مقابلے میں کامیابی تو حاصل نہ کرسکے مگر انہوں نے 150 کلوگرام وزن اٹھاکر تاریخ رقم کر دی تھی۔

مزید :

کھیل -