وزیر خارجہ کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہونگے

وزیر خارجہ کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہونگے
وزیر خارجہ کل دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہونگے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کل (بدھ کے روز) دو روزہ دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔

دورے کے دوران وہ  پاکستان بحرین مشترکہ وزارتی کمیشن کے دوسرے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے۔مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے دوران دونوں جانب سے ماہرین کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، بیرون ملک ملازمت، زراعت، اطلاعات و نشریات، سیاحت اور دوسرے باہمی دلچسپی کے امور پر بات ہوگی۔دورے کے دوران وزیر خارجہ بحرین کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزید :

قومی -