آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا قیام، جماعت اسلامی کے اہم رہنما کو بڑی ذمہ دار ی ملنے کا امکان

آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا قیام، جماعت اسلامی کے اہم رہنما کو بڑی ذمہ دار ی ...
آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا قیام، جماعت اسلامی کے اہم رہنما کو بڑی ذمہ دار ی ملنے کا امکان

  

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف نے آزاد کشمیر میں  سابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کو مشیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے،

دنیا نیوز کے مطابق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور علما ومشائخ کی نشست کیلئے پیر علی رضا بخاری کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔ رفیق نیئر نے کھوئی رئٹہ کی نشست جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے پارٹی نے رفیق نیئر کے ساتھ تحریری معاہدہ کیا تھا۔ دوسری جانب علما ومشائخ کی نشست کے لئے پیر علی رضا بخاری کا نام فائنل کر دیا گیا ہے۔ڈاکٹر پیر علی رضا بخاری آزاد کشمیر کے معروف مذہبی سکالر ہیں۔ ڈاکٹر پیر علی رضا درگاہ بساں شریف کے سجادہ نشین بھی ہیں۔

 سابق امیر جماعت اسلام عبدالرشید ترابی کو مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔

مزید :

قومی -