آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات 

آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات 
آرمی چیف سے جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل روزنی نے ملاقات کی جس میںباہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال، ٹریننگ اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی اس ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان، جنوبی افریقہ سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اسے براعظم افریقہ کا ایک اہم ملک سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم افریقہ میں علاقائی امن و سلامتی اور ترقی کے لیے جنوبی افریقہ کے کردار کو سراہتے ہیں۔جنوبی افریقہ کی نیشنل ڈیفنس فورسز کے سربراہ نے بھی علاقائی امن و سلامتی بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

قومی -