وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے ملاقات، حمایت پر شکریہ ادا کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے ...
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی چیئرمین پی ٹی آئی  عمران خان سے ملاقات، حمایت پر شکریہ ادا کیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے  منصب سنبھالنے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان  سے ملاقات کیلئے اسلام آباد پہنچے جہاں انہوں نے حمایت پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "کے مطابق   چیئرمین پاکستان تحریک انصاف  نے  پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ بننے پر مبارکباد دی ، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ صوبے کے عوام  نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے ، ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل پر بھی مشاورت کی گئی ۔

وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی بھی  ملاقات میں شریک تھے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -