عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کھلنے پر احتجاجی مظاہرہ ،علما کی بھرپور تحریک چلانے کی دھمکی

Jul 27, 2024 | 09:00 AM

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر سے)  پریم نگرمیں نئے شراب خانہ کھلنے پر علمائےکرام، شہری، سماجی اقلیتی رہنما سراپا احتجاج، شراب خانہ کا پرمٹ جاری کرنےپر بڑا احتجاجی مظاہرہ، تھربازار سےبڑی احتجاجی ریلی، بڑی تعداد میں ہندوؤں کی بھی شرکت، علمائے کرام  نے کہا ہے کہ شراب خانے کسی صورت قبول نہیں ،ضلعی انتظامیہ، محکمہ ایکسائز شراب خانہ کا پرمٹ فوری طور پر رد کریں، علماء رابطہ کونسل کے رہنماؤں مولانا محمد یعقوب نعمانی، مفتی حماداللہ،عمران علی دیوبندی ، مفتی محمد نواز بجیر،مولانا صابر سومرو،سماجی رہنما عبدالغفار ناگوری، پریم نگر کےاقلیتی رہنماڈاکٹر کرشن،ارجن مالہی نےپریس کلب عمرکوٹ کےسامنے بڑے احتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمرکوٹ میں شراب ودیگر منشیات سرعام مل رہی ہیں مگر علاقے کے عوام پینےکےپانی کو ترس رہے ہیں ، عمرکوٹ میں نیا شراب خانہ کسی صورت قبول نہیں ،انتظامیہ، پولیس اور محکمہ ایکسائز عوام کے جذبات سے نہ کھیلیں ، علمائے کرام کاکہنا تھا کہ اگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ہوش کے ناخن نہ لیےتو بہت جلد ضلع میں بڑھتی ہوئی منشیات فروشی کےخلاف بھرپور احتجاجی تحریک چلائی جائے گی ۔

مزیدخبریں