رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی، انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ عہدے سے فارغ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ نے کرپشن اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی پر سخت ایکشن لے لیا۔
محسن نقوی نے رشوت اور ایجنٹ مافیا کی پشت پناہی کی شکایات پر انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ شاہد اقبال کو عہدے سے ہٹا دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انچارج پاسپورٹ آفس مظفر گڑھ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمے میں کرپشن کرنے والوں کیلئے کوئی جگہ نہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس میں جہاں بھی ایجنٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت ملی بلا امتیاز کارروائی ہوگی، شہریوں کو خدمات کی فراہمی میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔