میرپورخاص میں ڈکیتوں نے چچا اوربھتیجا موت کے گھاٹ اتاردیا
میرپورخاص (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ کے شہر میرپورخاص کے علاقے کوٹ غلام محمد میں گھر میں ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں 6 ملزمان نے فائرنگ کی جن میں سے 3 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار ملزمان کو آج عدالت میں پیش کیا گیا۔