چکوال: لاہور سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ، 8 افراد جاں بحق، 18 شدید زخمی

Jul 27, 2025 | 11:11 AM

چکوال(ڈیلی پاکستان آن لائن)چکوال میں موٹروے پربلکسر انٹرچینج کےقریب مسافربس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 18 شدید زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چکوال میں موٹر وے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب راولپنڈی سے لاہور جانے والی بس ٹائر پھٹنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے نتیجے میں بس موٹر وے سے کچے میں اتر گئی۔

حادثے کے نتیجے میں فوری طور پر 5 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد شدید زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید 3 زخمی دم توڑ گئے۔

ریسکیو کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے جبکہ 18 افراد شدید زخمی ہیں۔

مزیدخبریں