سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی پوزیشن کشمالہ حبیب، دوسری اذلان علی اور تیسری امیر زیب نے حاصل کی، کامیابی کا مجموعی تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا، نجی سکول کی طالبہ کشمالہ حبیب نے 1177 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ کہتی ہیں صرف لڑکے نہیں لڑکیاں بھی پوزیشن حاصل کرسکتی ہیں، دوسرے طالبعلموں کو پیغام ہے کہ ہمت نہ ہاریں، محنت کریں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔
میٹرک امتحانات میں دوسری اور تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج سوات کے طلبہ اذلان علی اور امیر زیب نے حاصل کی۔ اذلان علی کہتے ہیں جتنی محنت کی اسکا صلہ ملا ہے۔
سوات میں میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 47 ہزار 728 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 36 ہزار 365 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔