اعصام الحق لند ن اولمپکس میں شرکت نہیں کرسکیں گے

اعصام الحق لند ن اولمپکس میں شرکت نہیں کرسکیں گے
اعصام الحق لند ن اولمپکس میں شرکت نہیں کرسکیں گے

  


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے ٹینس سٹار اعصام الحق بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے وائلڈ کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے لندن اولمپکس مقابلوں میں شرکت نہیں کر پائیں گے ۔بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن نے 2012 کے اولمپکس میں لان ٹینس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔عالمی ٹینس فیڈریشن کے مطابق لندن اولمپکس میں ڈبلز مقابلوں میں شرکت کے لیے آٹھ کھلاڑیوں کو وائلڈ کارڈ جاری کیا گیا ہے جن میںاعصام کا نام سامل نہیں ہے۔ٹینس کی عالمی درجہ بندی کے ابتدائی دس کھلاڑیوں کی اولمپکس میں شرکت یقینی ہوتی ہے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں کی شمولیت کا انحصار وائلڈ کارڈز پر ہوتا ہے۔ اعصام الحق نے فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کی وجہ سے ڈبلز مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں کی درجہ بندی میں ابتدائی دس کھلاڑیوں میں شامل ہونے کا موقع گنوا دیا تھا اور اب اولمپکس میں ان کی شرکت کی آخری امید وائلڈ کارڈ تھی جو انہیں نہیں مل سکا۔تاہم فرنچ اوپن میں اعصام کے جوڑی دار ہالینڈ کے جان جولین راجر اپنے ہم وطن رابن ہاس کے ساتھ اولمپکس میں حصہ لیں گے ۔یہی نہیں بلکہ اعصام کے سابق ساتھی روہن بوپنا بھی اولمپکس میں ٹینس کے ڈبلز مقابلوں میں حصہ لینے والے چار بھارتی کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔بھارت کی ہی خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا وائلڈ کارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں اور وہ رشمی چکرورتی کے ہمراہ بھارت کی نمائندگی کریں گی۔

مزید : کھیل


loading...