تقریری مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم

تقریری مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم
 تقریری مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم

  


وزےراعلیٰٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف کی مسلم لےگ (ن) کی عوامی جمہوری حکومت نے گذشتہ چارسالوں مےں ہر شعبے مےں نماےاں موثر اور اہم ترےن مرحلہ وار شاندار کارکردگی رجسٹر کرائی ہے تعلےم،ثقافت اورکھےلوں کے فروغ کے لےے خادم اعلیٰ پنجاب مےاں محمد شہباز شرےف کی پنجاب حکومت نے جو انقلاب انگےز اقدامات کےے ہےںان کے تحت لاہور مےں سپورٹس قومی مےلہ کاانعقاد بے حداہم اور لائق توجہ امر واقعہ ہے ۔سکولوں کا لجوں مےں تعلےمی اہلےت صلاحےت اورنماےاں قابلےت کا مظاہرہ کرنے والے طلباءاور طالبات مےں سالانہ تعلےمی کارکردگی کے گراف کی روشنی مےں نماےاں حےثےت حاصل کرنے والے ذہےن طلباءاور طالبات مےں وزےراعلیٰ پنجاب مےاںمحمد شہبازشرےف کی حکومت نے کروڑوں روپے مالےت کے جدےد ترےن لےپ ٹاپ(LAPTOP) تقسےم کےے - اہم نصابی سرگرمےوں مےں نماےاں پوزےشن حاصل کرنے والے طلباءاورطالبات کے لےے لےپ ٹاپ کی فراہمی کا اعلان دراصل نوجوان طبقے کو ملک کو مشکلات سے نکال کرترقی پر گامزن کرنے کے مقصد وحےد کی تکمےل کے لےے متحرک وسرگرم عمل بنانا ہے ۔پنجاب حکومت ذہےن اورہونہار طلباءو طالبات کو گورنر ہاو¿س مری اور سٹےٹ گےسٹ ہاو¿س مےں وئی آئی پی کے طورپر ٹھہرا کر عزت دےتی ہے ۔چنانچہ گذشتہ چارسالوں مےں کروڑوں روپے صرف تقرےری مضمون نوےسی اور آرئش مقابلوں مےں نماےاں حےثےت کے حاصل طلباءو طالبات مےں تقسےم کےے جاچکے ہےں جبکہ 30جون2012ء کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 12کروڑ روپے اس کے علاوہ ذہےن طلباءکو تقرےری مقابلوں مےں نماےاں اہلےت اورحےثےت حاصل کرنے پر تقسےم کےے گئے ہےں۔وزےراعلیٰ پنجاب نے بجا طورپر کہا ہے کہ پاکستان کے نوجون باصلاحےت ہےں جو کہ ملک کو مشکلات سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور عصری تارےخ کا دھارا موڑنے کی مکمل اہلےت اور صلاحےت رکھتے ہیں- ملک کی 65سالہ سےاسی تارےخ مےں پاکستان مےں گوہر ناےاب موجودتھے مگر مناسب قدر افزائی پر توجہ کما حقہ ماضی مےں نہ دی گئی مگر اب ےہ کرےڈےٹ مسلم لےگ (ن) کی حکومت کو ہی جاتا ہے نصابی اور غےر نصابی سرگرمےوں کو ہم آہنگ کر کے نےا ماحول استوار کررہی ہے ۔آزاد کشمےر گلگت بلتستان کے علاوہ چاروں صوبوں کے طلباءکی پذےرائی اےک تارےخی امر واقعہ ہے ۔قائداعظم محمد علی جناحؒ بانی پاکستان کے مطابق نوجوان طبقہ اور طلباءملک و ملت کے حقےقی خادم اور معمار قوم ہےں ان کی اہلےت ، صلاحےت اور ذہانت کی قوت کر سکتی ہے ملک کے استحکام ترقی اور تعمیر فکر ملت میں ذہین اور باصلاحیت پڑھے لکھے طلباءاور طالبات کا واجبی کردار قرار واقعی طور پر ملک کے لیے اثاثہ اور قوم کے لیے باعث رحمت وبرکت ہے۔

خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے نظریہ پاکستان کے محافظ اور تعمیر وترقی کے معمار اور خدمت شعار نوجوانوںکو ہر خارجی اور داخلی چیلنج کا کماحقہ مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کے لئے کرینہ تلاش اور جستجو کو باقاعدہ اور باضابطہ خدمتی سرگرمی بنا دیا ہے۔ تسلسل کے ساتھ مستحکم ترقی پسنداور قومی خدمت کے تعمیر مثبت جذبے سے سرشار نوجوان پیدا کرنے کے لےے پنجاب حکومت کے شعبہ تعلیم، یوتھ اور کلچرکے محکموںنے عمدہ سرگرمیوں کا تال میل بڑھا کر ایک نئی جوت جگا دی ہے۔ وسائل کی قلت کو اہلیت اور صلاحیت میں بتدریج اضافے سے دور کرناعلاج بالمثل بھی ہے اور علاج بالفطرت کا معروضی عمل موضوعی انداز سے آگے بڑھانے کی کاوش کے مترداف ہے۔صوبہ پنجاب میں آئندہ نسل میں حقیقی پاکستانیت اور نظرےاتی لگن نظریہ پاکستان کے لیے پیداکرنے کے لئے جوش جذبے اور ولولے کے ساتھ کام جاری وساری ہے جس کا ایک ثبوت تقریری مقابلوں کا باقاعدگی سے انعقاد ہے۔ یقینا آنے والی نسل اپنی قیادت پر فخر کر سکے گی ۔شہباز ملت میاں محمد شہباز شریف سچے عوامی خادم اور قومی رہنما ہیں۔

16 جون کا دن ان 132 طلباوطالبات کے لیے یادگار حیثیت اختیار کر گیا ہے جنہوں نے وزیراعلیٰ کے تقریری ،مضمون نویسی اور آرٹس مقابلوں میں صوبہ کی سطح پر پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کیں اور خادم اعلیٰ پنجاب سے انعامات حاصل کئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے ان طلباوطالبات کو نقد انعامات کے ساتھ ساتھ ایک لیپ ٹاپ کے انعام کا فوری طور پر اعلان کیا جو تقریب کے ختم ہونے سے پہلے انہیں مل بھی گئے۔مستند سرکاری اعداووشمار کے مطابق سارے ملک میں تقریری مقابلوں میں کل ایک لاکھ پانچ ہزار 834 بچوں نے حصہ لیا ۔ پنجاب کی سطح پر پرائمری سطح پر اول آنے والے ہر طالب علم کو 40ہزار اور دوئم آنے والے کو 30 ہزار اور سوئم آنے والے کو20 ہزار روپے دئیے گئے۔ مڈل کی سطح پر اول آنے والے کو پچاس ہزار روپے ،دوئم آنے والے کو 40 ہزار روپے اور سوئم آنے والے کو 30ہزار روپے دئے گئے سکینڈری سطح پر اول آنے والے کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے ،دوسرے نمبر آنے والے کو ایک لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے کو پچاس ہزار روپے دئیے گئے۔انٹر میڈیٹ ڈگری اور پوسٹ گریجوایٹ کی سطح پر اول آنے والوں کو دو لاکھ، دوسرے نمبر آنے والوں کو ڈیڑھ لاکھ اور تیسرے نمبر آے والوں کو ایک لاکھ روپے نقد انعامات حوصلہ افزائی اور پذیرائی کے لیے دئے گئے جو کہ ایک بالکل صحت مند تعمیر اور مثبت روایت ہے۔بجاطور پر چاروں صوبوں میں یہ تاثر عوامی سطح پر پایا جاتا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب انسان دوست اور خدمت کو اسلامی جذبے سے جوڑ کر عوام کی سماجی ترقی کے لیے منفرد کوششیں کررہے ہیں۔تاریخ ان کا احترام کرے گی۔  ٭

مزید : کالم