سری لنکا اور پاکستان 30 جون سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

سری لنکا اور پاکستان 30 جون سے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل

کولمبو(نیٹ نیوز) سری لنکا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 30 جون سے سنہالیز سپورٹس کلب گراﺅنڈ، کولمبو میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل میزبان ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 209 رنز کی زلت آمیز شکست سے دوچار کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اورسری لنکاکی ٹیموںکے مابین اب تک41 ٹےسٹ مےچ کھےلے جا چکے ہیں، جن مےںسے16مےچ پاکستان نے جےتے جبکہ 10 مےچ سری لنکا نے جےتے اور15 مےچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگئے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 8 جولائی سے 12 جولائی تک پالے کیلی میں کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...