چیئرمین پی سی بی سے چھوٹے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کی اپیل

چیئرمین پی سی بی سے چھوٹے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کرنے کی اپیل

لاہور (اے پی پی ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے سابق چیئرمین ظفر اقبال چودھری نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاءاشرف کو پی سی بی کے چھوٹے ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع کر کے ان کی دعائیں لینی چاہئے۔ منگل کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 جون کو 60 سے زائد ملازمین کا کنٹریکٹ ختم ہورہا ہے جن میں 16ہزار سے کم تنخواہ والے چھوٹے ملازمین بھی شامل ہیں اگر ان ملازمین کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہوئی تو ان کے گھروں کے چولہے بجھ جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی خدا ترس انسان ہیں اور وہ کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ چھوٹے ملازمین فاقہ کشی پر مجبور ہوں ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی