یورو کپ،سپین اور پرتگال کے درمیان سیمی فائنل آج ہوگا

یورو کپ،سپین اور پرتگال کے درمیان سیمی فائنل آج ہوگا

کیف(نیٹ نیوز) یورو کپ فٹ بال 2012ءکا سیمی فائنل مرحلہ آج شروع ہوگا سیمی فائنل کا لائن اپ مکمل ہو چکا ہے سپین، پرتگال، جرمنی اور اٹلی کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہےںایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل میچ کل جرمنی اور اٹلی کی ٹیموں کے درمیان وارسا میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے جمہوریہ چیک کو 1-0 گول، دوسرے کوارٹر فائنل میں جرمنی نے یونان کو 4-2 گول، تیسرے کوارٹر فائنل میں سپین نے فرانس کو 2-0 اور چوتھے کوارٹر فائنل میں اٹلی نے انگلینڈ کو 4-2 گول سے ہراکر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ ٹورنامنٹ میں16بہترین ٹیمیں لیا، جنہیں چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا، گروپ اے میں پولینڈ، یونان، روس اور جمہوریہ چیک، گروپ بی میں ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی اور پرتگال، گروپ سی میں سپین، اٹلی، آئرلینڈ اور کروشیا جبکہ گروپ ڈی میں یوکرین، سویڈن، فرانس اور انگلینڈ شامل تھیں جن میں سے اب دو بہترین ٹیموں کے درمیان فائنل 31 جون کو کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی