قومی ٹین پین باﺅلنگ کی 3رکنی ٹیم اٹلی روانہ ہو گئی

قومی ٹین پین باﺅلنگ کی 3رکنی ٹیم اٹلی روانہ ہو گئی

اسلام آباد (اے پی پی) قومی ٹین پین باﺅلنگ کی 3رکنی ٹیم بروسوک اٹیلیا چیلنج میں شرکت کے لئے منگل کی علی الصبح بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اٹلی کے لئے روانہ ہو گئی ۔ پاکستان ٹین پین باﺅلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اعجاز الرحمن کے مطابق ایونٹ میں اعجاز الرحمن، محمد حسین چھٹہ اور عطاءمحمد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی ہے اور وہ پر امید ہیں کہ پاکستانی کھلاڑی بین الاقوامی ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کامیابی کے ساتھ وطن واپس لوٹیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی