یاسر عرفات انگلینڈ کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیںحاصل کرنے والے کھلاڑی

یاسر عرفات انگلینڈ کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ میں زیادہ وکٹیںحاصل کرنے والے کھلاڑی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر یاسر عرفات انگلینڈ کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز فرینڈز لائف ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ڈرھم کاﺅنٹی کے خلاف گروپ میچ میں حاصل کیا۔ 30 یاسر عرفات انگلینڈ کی ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ میں 99 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، انہیں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کے لئے صرف ایک وکٹ درکار ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ وہ اگلے میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی