جنوبی افریقہ چیمپئنز لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2012ءکی میزبانی کریگا

جنوبی افریقہ چیمپئنز لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2012ءکی میزبانی کریگا

کیپ ٹاﺅن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کو چیمپئنز لیگ ٹی 20 ٹورنامنٹ 2012 کی میزبانی دیدی گئی۔ اس بات کا فیصلہ چیمپئنز لیگ ٹی 20 کی گورننگ کونسل نے کیا۔ چیمپئنز لیگ کا چوتھا ایڈیشن رواں سال اکتوبر میں ہوگا اور میچز کیپ ٹاﺅن، جوہانسبرگ، سینچورین اور ڈربن میں کھیلے جائیں گے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی 20 چیمپئن سیالکوٹ سٹالینز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ چیمپئنز لیگ میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ڈومیسٹک ٹیموں کے علاوہ آئی پی ایل کی چار ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز، چنائی سپر کنگز، دہلی ڈیئر ڈیولز اور ممبئی انڈینز شامل ہیں۔ چیمپئنز لیگ میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی دو دو جبکہ نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ایک ایک ٹیم حصہ لے گی۔ واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کو دوسری بار چیمپئنز لیگ کی میزبانی دی گئی ہے اس سے قبل 2010 میں جنوبی افریقہ نے چیمپئنز لیگ کی میزبانی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی