اے ایف سی انڈر 22 فٹ بال،پاکستان اور سری لنکا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

اے ایف سی انڈر 22 فٹ بال،پاکستان اور سری لنکا کا میچ بغیر کسی گول کے برابر

لاہور(سپورٹس رپورٹر) اے ایف سی انڈر 22 فٹ بال چیمپین شپ کے گروپ بی میں سری لنکا اور پاکستان کا میچ بغیرکسی گول کے برابرہوگیا۔پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا۔دوسرے ہاف کا آغاز پاکستان نے حسب روایت جارحانہ انداز سے شروع کیا۔ میچ کے 75 ویں منٹ میں عادل نے فری کک کے زریعے گول کرنے کی کوشش کی لیکن گیند گول پوسٹ کے اوپر ٹکرا کر باہر چلی گئی۔آٹھ منٹ کے بعد عادل نے ایک اور فری کک ضائع کر دی۔میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کرسکیں۔پاکستان کا اگلا میچ 28 جون کو کنگ فہد انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق رات 10:45 پر کرغستان کے خلاف کھیلے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی