امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کا سسٹم ڈی آر ایس مفید ہے،حفیظ

امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کا سسٹم ڈی آر ایس مفید ہے،حفیظ

گال (نیٹ نیوز)گال ٹیسٹ میں پاکستان کے کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کا سسٹم ڈی آر ایس تمام کرکٹ میچوں میں لازمی کر دینا چاہئے۔سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کی 209 کی شکست کے بعد حفیظ نے کہا کہ امپائر کے فیصلے پر نظر ثانی کا سسٹم ڈی آر ایس مفید ہے اور اسے تمام کرکٹ میں استعمال کرنا چاہئے۔گال ٹیسٹ میں امپائر اسٹیو ڈیوس اورای این گولڈنے انتہائی غیر معیاری امپائرنگ کی جسکا زیادہ نقصان پاکستان کی ٹیم کوہوا۔ حفیظ نے کہا کہ جب اس طرح کا سسٹم امپائرنگ کے فیصلوں کو بہتر کر سکتا ہے تو اس کا استعمال ناگزیر ہے۔ آئی سی سی نے کوالا لمپور میںایگزیکٹیو اجلاس میں ڈی آر ایس تمام میچوں میں استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈی آر ایس سسٹم استعمال کرنے کے لئے تمام اخراجات میزبان ملک کو اٹھانے پڑتے ہیں اور اسی لئے سری لنکا نے موجودہ سیریز میں اسے استعمال نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی