لندن اولمپکس گیمز، اعصام الحق کی شمولیت کا فیصلہ کل کیا جائے گا

لندن اولمپکس گیمز، اعصام الحق کی شمولیت کا فیصلہ کل کیا جائے گا

اسلام آباد (اے پی پی) ٹینس کے بین الاقوامی کھلاڑی اعصام الحق کو لندن اولمپکس گیمز میں شمولیت کیلئے وائلڈ کارڈ جاری ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کل کیا جائے گا ۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری ممتاز یوسف نے کہا کہ وائلڈ کارڈ کیلئے فیڈریشن نے انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی، ایسوسی ایٹ ممبران اور انٹر نیشنل ٹینس فیڈریشن کو درخواست کی ہے کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ لندن اولمپکس گیمز میں اعصام الحق اور عقیل خان ڈبلز کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی