انڈر 19ایشیاءکرکٹ کپ پاکستان میزبان ملایئشیاءکو ہر کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انڈر 19ایشیاءکرکٹ کپ پاکستان میزبان ملایئشیاءکو ہر کر سیمی فائنل میں پہنچ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوالالمپور (نیٹ نیوز) انڈر 19 ایشیا کرکٹ کپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستان نے میزبان ملائیشیا کو 249 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی اور سیمی فائنل میں پہنچ گیا پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں کل سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی، پاکستانی ٹیم گروپ کے تینوں میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر 9 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی۔ گرین شرٹس نے پہلے کھیلتے ہوئے ملائیشیا کو 303 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا، کپتان بابر اعظم، امام الحق، عمر وحید اور محمد نواز نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ ملائیشیا کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 53 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ملائیشیا کے 9 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے۔ محمد نواز نے تین جبکہ عزیزاللہ اور میر حمزہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز کو شاندار آل راﺅنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا سیلینگور ٹرف کلب، کوالالمپور میں کھیلے گئے گروپ اے کے آخری لیگ میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی ٹاپ آرڈر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے، سمیع اسلم اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ میں 85 رنز بنائے، سمیع اسلم 47 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ ملائیشیا کی طرف سے انور رحمان، کرشنن، محمد شہادت اور پاوتھرن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ ملائیشیا کی ٹیم پاکستان کے مضبوط باﺅلنگ اٹیک کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 30.3 اوورز میں 53 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، پاوتھرن 17 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ پاکستان کی طرف سے محمد نواز سب سے کامیاب باﺅلر رہے انہوں نے 9 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا، عزیز اللہ اور میر حمزہ نے دو دو جبکہ اختر وحید اور شاہد الیاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ محمد نواز کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔